اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہندوستان خطے میں انتہاء پسندی کا مرکز بنتا جارہاہے ،مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی بدولت خطے کا امن خطرے میں ہے،پاکستان کے استحکام ،سلامتی کیلئے دعا گو ہیں ،ملک کے مفاد میں گرینڈ ڈائیلاگ نا گزیر ہے،سیاسی جماعتوں ،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھے بیٹھنا پڑیگا۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور مرحوم صحافیوں ،ان کے والدین اور عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم محمد فاروق حیدر نے کہا کہ صحافیوں کہ زندگی مشکل ترین زندگی ہوتی ہے ،یہاں آنے کا مقصد جاںبحق ہونے والے صحافی حضرات کی تعزیت کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا پاکستان کا تعلق کئی نسلوں سے ہے ،کشمیریوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اس رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیر کے ساتھ اس محبت کو نسل در نسل منتقل کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہوگا تو ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر سے زیادہ پاکستان کی فکر رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان خطے میں انتہا پسندی کا مرکز بنتا جارہاہے ،مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی بدولت خطے کا امن خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں ،ملک کے مفاد میں گرینڈ ڈائیلاگ نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں ،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھے بیٹھنا پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے سیاسی معاملات سے بھی علیحدہ نہیں رہ سکتے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...