اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شب گزشتہ مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے، ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...