لاہور (این این آئی)چیف ایگزیکٹو لاہور قلندر عاطف رانا نے اعلان کیا ہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹین کرکٹ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاید آفریدی کے قلندر فیملی کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹیم قلندر کا کمبی نیشن مضبو ہوگا،لالہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کی دھوم پوری دنیا میں ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹیم مزید اچھا پرفارم کرسکے گی۔ عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کی شمولیت کو شاندار اضافہ قرار دیا۔اس موقع پر مارکیٹنگ شعبہ کی طرف سے ٹیم کے ٹی ٹین لیگ کے ٹائٹل اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا عاطف رانا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا،وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے،گزشتہ برس بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہو رقلندر فیملی کا حصہ بننے کی خوشی ہے،یہ واحد فرنچائزڈ ہیں جو سارا سال متحرک رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور قلندر فیملی کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے اس کی کامیابی میں جو بھی ممکن ہوسکا،اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا کہ لاہور قلندر میں شاہد آفریدی کی شمولیت بڑی خبر ہے،شاہد ایسا پلیئر ہے جو اکیلا اسٹڈیم بھر دیتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...