ن لیگ کے ”دانشوروں”نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا،حماد اظہر

0
348

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ( ن) لیگ کے ”دانشوروں”نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا، ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے، آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نون لیگ کے ”دانشوروں”نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا، ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑ رہی ہے لیکن پاکستان میں مثبت گروتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔