پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے ایک اورڈاکٹرجان کی بازی ہارگیا،پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق پشاور خیبر پختون خواہ میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہو گئے ہے ، صوبے میں کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 32 ہوگئی ہے ، ڈاکٹر محسن کورونا کے باعث خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے ، ڈاکٹر محسن ماہر اینستھٹیسٹ ( بے ہوشی ) تھے اور سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات تھے۔