حیدرآباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ریاست پر قبضہ گروپس اور مافیاز مسلط ہیں،اشرافیہ ملک کو نہیں بچا سکتا ان کی اولادیں بیرون ملک رہتی ہیں اور یہ خود بھی ا پنی جیبوں میں گرین کارڈز لے کر گھوم رہے ہیں ۔ حکمران طبقہ نے عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں ڈالنے کے علاوہ ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔پاکستان مسلمانان برصغیر کی امانت ہے اس امانت کی حفاظت کے لیے جدوجہدہم سب پر لازم ہے ۔ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے اور نظام مصطفےٰۖ کے نفاذ کے لیے مل کر میدان عمل میں نکلناہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدر آباد میں تحفظ ختم نبوت ۖ ، ناموس اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ علماء و مشائخ رابطہ کونسل سندھ نے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا جس میں صوبہ بھر سے علما و مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔امیر جماعت اسلامی نے قبل ازیں میر پور خاص میں مولانا امیر الدین مہر کی وفات پر ان کے صاحبزادوں عبدالحمید مہر اور عبدالرشید مہر سے بھی تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔امیر جماعت نے سینیٹ الیکشن تنازعہ سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پھر دہرایا کہ اگر حکومت سینیٹ کے الیکشن قبل ازوقت کروانا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کے الیکشن بھی پہلے ہی کروا لیے جائیں ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے اور اسی بوکھلاہٹ میں ایوان بالا کے الیکشن کو متنازعہ بنایا جارہاہے ۔شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کرانے کا فی الحال تو یہی مطلب نکلتاہے کہ حکومت کو اپنے اراکین اسمبلی پر اعتماد نہیں اور سمجھتی ہے کہ اس کے ایم پی ایز پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔حکومت میں ہمت ہے تو قومی اسمبلی کے الیکشن بھی قبل از وقت کروانے کا اعلان کردے ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...