ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دیدی

0
261

لاہور (این این آئی)ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔انہوں نے مکمل شفایابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحتیابی کیلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔عالمِ دین طارق جمیل نے لکھا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔