اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایک بارپھر بھارت سے ایل او سی پر جاری اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر جاری اشتعال انگیزیوں پر بھارتی سینیئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی فورسز نے 19 دسمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 25 سال کی لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال بھارت سیز فائر معاہدے کی 3003 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے ، بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رکھا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 27 بے گناہ شہری شہید جب کہ 250 زخمی ہوچکے ہیں، بھارت کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور ایل او سی پر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو فعال کیا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...