اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ پر بھارتی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا لیا، اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ وہ یو این فوجی مبصر گروپ پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی باقاعدہ مذمت کرے اور معاملے کی تحقیقات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوپ کی طرف سیاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا گیا ، خط میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے قوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، یو این گاڑیاں اپنے جھنڈے اور نشان کی بدولت دور ہی سے پہچانی جاتی ہیں، اقوام متحدہ بھارتی حملے کی مذمت کرے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرے، اقوام متحدہ اپنے فوجی مبصر گروپ کے استحکام اور بہتری کیلئے پاکستان کی کالز کا فوری جواب دے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...