فواد چوہدری کا ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کا دعویٰ

0
289

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے درخواست دی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔،ن لیگ والے اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں لیکن اقتدار کے لیے بیتاب ہیں،اس وقت اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔