مخدوم امین فہیم کے بیٹے کرپشن کے الزام میں گرفتار

0
379

کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم حبیب اللہ المعروف مخدوم جلیل الزمان کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے گرفتار کرلیاہے،نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کو بحریہ ٹائون سے گرفتار کیا گیا ہے۔