لاہور( این این آئی)ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر رخسانہ ظفر نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے والی خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، خواتین ہماری آبادی کا نصف سے بھی زائد ہیں اس لئے حکومت انہیں ملک کی ترقی کیلئے قومی دھارے میں شامل کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے سالانہ انتخابات میںکامیاب ہونے پر مبارکباد دینے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر فائزہ نبیل اورنائب صدر زرتاشیہ عمر ،ایگزیکٹوکمیٹی ممبران لبنی بھائت، شگفتہ رحمان، شائستہ ریاض،حنا فوزیہ ، قیصرہ شیخ، سیم علی وادا، شہلہ حامد، آمنہ خرم اور ملیحہ اکمل سمیت دیگر بھی موجود تھیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...