ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حال ہی میں ٹک ٹاک جواین کی اور ایک حوصلہ افزا کہانی شیئر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہوئے ایک حوصلہ افزا کہانی شیئر کی، اس کہانی میں ان کی اپنی آواز استعمال ہوئی۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں ایک شیر اور غزال کی کہانی سنائی گئی، انہوں نے کہا کہ دونوں شیر اور غزال جاگتے ہیں اور ہر روز اپنی بقا کی کوشش کرتے ہیں چاہے وہ شکاریوں سے دور رہنے کے لئے ہو یا خوراک کی تلاش کے لیے ہو، جب آپ جاگتے ہیں تو بہتر ہے کہ آپ دوڑنا شروع کر دیں۔ویڈیو میں دبئی کے حکمران اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ یوں وہ اپنی ٹیم کو بہترین کام کرنے کی مسلسل ترغیب دیتے رہتے ہیں۔دبئی کے حکمران نے اس ضمن میں موقف اپنایا کہ ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم خواہش مند ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق ہو۔ٹک ٹاک کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ہم نوجوانوں کو سننا اوران کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 54 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے۔ٹک ٹاک پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کی پہلی ویڈیو کو اب تک 89 ہزار افراد لائک کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...