ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کسی محدود جگہ یا مکان میں غیرخاندان کے پچاس سے زیادہ افراد کے اجتماعات کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندی کی خلاف ورزی متصور ہوں گے اور ایسے اجتماعات کے منتظمین اور شرکا کو بھاری جرمانے عاید کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا بق وزارت داخلہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کسی مکان ، ریسٹ ہاس ، فارم یا کسی کھلی جگہ پر پچاس سے زیادہ افراد کے اجتماعات یا اکٹھ منعقد کرنے پر جرمانہ عاید کیا جائے گا۔جس جگہ اجتماعات کے ضابطے کی خلاف ورزی ہوگی،اس کے مالکان اور ذمے داروں پر 15 ہزار ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا جبکہ اجتماع میں شریک ہر فرد پر پانچ ہزار ریال ( فی کس)جرمانہ ہوگا۔اگراسی جگہ یا مکان یا فارم پر اس ضابطے کی دوبارہ خلاف ورزی کی جاتی ہے تو مالکان اور ذمے داروں کو 30 ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور اکٹھ کے ہر شریک پر 10 ہزار ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے مزید کہاکہ اگران جرمانوں کے باوجود اس جگہ پر تیسری مرتبہ بھی اجتماع منعقد کرنے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو اس جگہ اور اس کے ذمے داروں پر دگنا جرمانہ ہوگا اور ان کا معاملہ مقدمہ چلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا جائے گا۔اسی طرح اکٹھ کے شرکا اور مدعوئیں کو بھی دگنا جرمانہ ہوگا اور ان کے خلاف بھی کرونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...