ملتان / اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا ، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ،یو این ابزرور کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک بات ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائیگا تو یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یو این ابزرور کی موجودگی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی سے اپنے ہیڈکوارٹر کو باخبر رکھنا ہوتا ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائے گا تو یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ـ انہوںنے کہاکہ پاکستان بارہا اقوام متحدہ کو باور کرواتا چلا آیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے باعث پورے خطے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جسکا انہیں فوری نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رہے افغان امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اس میں ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہماری توجہ مشرقی سرحد کی طرف بڑھتی ہے تو اس سے افغانستان میں امن کاوشوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کی ذمہ داری یقینا بھارت پر عائد ہو گی ،ہم نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات ہیں کہ بھارت کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے،اگر بھارت نے کوئی غیر زمہ دارانہ حرکت کی تو اسے بروقت اور مناسب جواب ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے ، افغانستان میں صورتحال بہتر ہونے سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ افغان امن عمل کی کامیابی سے نہ صرف امن قائم ہو گا بلکہ پاکستان سمیت اردگرد کے علاقائی ممالک کیلئے معاشی استحکام کے نئے راستے کھلیں گے،مشرقی سرحد پر بگاڑ کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ،5اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات انہوں نے کیے جس سے کشمیری عوام اور قیادت سخت نالاں ہے،اقلیتوں کیلئے امتیازی قوانین بھارت نے بنائے ہیں ،ای یو ڈس انفولیب، انڈیا کرانیکلز کی رپورٹ آپ کے سامنے ہے ،ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کے ساتھ معاشی تعاون کی راہیں ہموار کر رہے ہیں جبکہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے امن عامہ میں بگاڑ پیدا کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے سفارت خانوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس نئی اطلاعات کو دنیا کے سامنے رکھیں تھنک ٹینکس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ دنیا اچھی طرح جان لے کہ بھارت کس تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں اور ہندوستان کے اندر بنیادی حقوق کو سلب کر رہا ہے اور شخصی آزادیوں کو ختم کر رہا ہے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہا ہے
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...