اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے ایک بار پھر وزیر اعظم پر برس پڑیں اور کہاہے کہ عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں، ہم بھی اس لڑائی میں پورا تریں گے،حکومت مافیاز چلارہے ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت اڑھائی سال میں بدترین سیاسی انتقام کرتی رہی ہے، ملک کے سرکاری اداروں میں اڑھائی سالوں میں کرپشن ختم نہیں ہوئی، ملک کی تاریخی کی سب سے بڑی کرپشن اس حکومت کے دور میں ہے، سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کیلئے جو کرپشن کا بیانیہ دیا گیا، چینی سمیت ہر مد میں کرپشن ہوئی، حکومت مافیاز چلارہے ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوگی، مہنگائی تاریخی دھبہ پر ہے، ملک کی ترقی منفی میں چلی گئی، روپیہ کی قدر کم ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا، گزشتہ اڑھائی سال میں چودہ سو ارب کا قرض کیا گیا، پاکستان کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ عمران کے فیصلوں سے ڈالا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایک کروڑ ملازمتوں کی بجائے الٹا لوگ بے روزگار ہوئے، ملک میں اڑھائی سال میں مفت علاج اور ادویات بند ہوگئیں،تعلیم کا بجٹ آدھا کردیا گیا،کیا سسٹم میں ایک میگاواٹ بھلی بھی شامل کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایک سو بائیس ارب کا ڈاکہ ایل این جی تاخیر سے منگوانے پر ڈالا گیا، صنعتوں اور گھروں کی گیس اور کی بجلی بہت مہنگی کردی گئی۔ انہوںنے کہاکہ مالوزیشن لیڈرز جیل میں ڈالے گئے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...