ڈاکٹریاسمین راشد کا گنگارام ہسپتال زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ

0
623

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال کی عمارت میں زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،پراجیکٹ ڈائریکٹرومحکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجودتھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹرودیگرافسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مدراینڈ چائلڈہسپتال کی تعمیر،فنڈزکی فراہمی اور ہسپتال مکمل کرنے کے ہدف کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکیلئے وافرفنڈزدستیاب ہیں۔نیامدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی جان بچانے کا ذریعہ بنے گا۔وزیراعظم عمران خان مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاویژن دے کرپنجاب کے کروڑوں افرادکی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی بہترین حکمت عملی کے تحت مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکاعمل انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے 7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال انشاء اللہ گیم چینجرثابت ہوںگے۔صوبہ بھر میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں میں ماں اور بچوں کو بین الاقوامی معیارکی شاندارطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ عوام کے پیسے عوام پرہی خرچ کئے جارہے ہیں۔ماضی میں ماں اور بچے کی صحت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرمقررہ وقت پرمکمل کرنے کا ہدف دیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال باقی صوبوں کیلئے رول ماڈل ہوںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکومدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرکے حوالہ سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکی بہترپیش رفت پروائس چانسلرودیگرمتعلقہ افسران کی کاوش کو سراہا۔