اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے سندھ کی دو اور بلوچستان کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انتخاباتت سولہ فروری کو ہونگے ، پی ایس 47 سانگھڑ تین، پی ایس اٹھاسی ملیر دو اور پی بی پشین تین پر انتخابات ہونگے،کاغذات نامزدگی 23 سے 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے،29 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، چار جنوری کو کاغذات نامزدگی کی جاچ پڑتال کی جائے گی ،آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیل داخل کرانے کی آخری تاریخ آٹھ جنوری مقرر کی گئی ،چودہ جنوری کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست پندرہ جنوری کو شائع کی جائے گی ،سولہ جنوری کو دستبردار ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ،سترہ جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...