اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عملی طور پر دو پاکستان بنا دیئے ہیں، عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا مذاق ہے۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کیے گئے، یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک شخص کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ قانون ہے۔نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بنی گالا محل کے لیے الگ قانون کا نوٹس لے کیونکہ جو چیز غریبوں کے لیے غیر قانونی ہے وہ عمران خان کے لیے کیسے قانونی ہے۔اْنہوں نے سوال اْٹھایا کہ بنی گالا سے ہزاروں درختوں کی کٹائی پر قانون کیوں خاموش ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں افراد سے چھت چھین لی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...