اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے سے کورونا وائرس کا کوئی تعلق نہیں ،اصل کورونا وائرس تو اسلام آباد میں ہے۔سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی، 4 ، 5 سالوں سے کیسز چل رہے ہیں اس پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ گیس بجلی پانی نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں جبکہ ہماری حکومت میں گیس کا بحران کبھی نہیں آیا، وزیر اعظم اور ان کے وزراء روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی طرف جارہی ہے عوام کی آواز اْٹھائے گی،جس سے ریلوے نہیں چلتی اْسے وزیر داخلہ بنادیا گیا، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے جو آئین توڑے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ کوئی ایک جماعت ختم نہیں کرسکتی، نیب کے ادارے نے ملک کو نقصان پہنچایا، نیب نے کوئی ایک مثبت کام نہیں کیا، صرف پیسے بنانے کا کام کیا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...