لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ہزار کوششوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے،نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے، آٹا ، چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مذمت کرتے ہیں، نیک و کاروں نے آٹا چینی میں ملوث لوگوں کو این آر او دے کر راتوں رات ملک سے باہر بھجوا دیا ،اڑھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے،موجودہ حکومت میں آوئے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے،پاکستان اناڑیوں اور کنفیوژڈحکمرانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں ،نااہلوں کا ٹولہ اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کے لئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھای سال گزر گئے حکمرانوں کی ہزار کوششوں کے باوجود ارکان اور عوام نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اورحکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ انشا اللہ بہت جلد ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے ۔بہت جلد ملک میں (ن)لیگ کی قیادت میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھے گی۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے، میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ میں پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں نیب اور اس کا عمران خان نیازی کیساتھ گٹھ جوڑ سرفہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جس کی بچی بھوک سے تڑپ رہی ہے، مجھے غریب آدمی کی بے بسی پر رونا آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں انہیں اس کا حساب دینا ہو گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...