شفقت محمود نے تعلیمی سرگرمیوں اور ملک میں تعلیمی اقدامات سے متعلق تجاویز مانگ لیں

0
264

اسلام آباد (این این آئی)وفافی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی سرگرمیوں اور ملک میں تعلیمی اقدامات سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہم نے اب تک تعلیم کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ‘یکساں تعلیمی نظام’ سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے، لہذا میری ہدایت پر وزارت تعلیم کی جانب سے ایک عمل شروع کیا گیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مشاورت بھی شامل ہے۔شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تمام صارفین سے بھی تجاویز مانگیں اور کہا کہ وہ یہاں دیئے گئے مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔