ایف آئی اے نے پی آئی اے سے فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

0
347

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)سے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالروف شیخ کے مطابق نجی ٹائر کمپنی نے پی آئی اے کو ٹائر دیے بغیر ہی2 لاکھ ڈالر وصول کر لیے ہیں۔حکام کے مطابق پی آئی اے سے فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس مقدمے میں قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔عبدالروف شیخ کے مطابق کمپنی کے فراڈ کا انکشاف 2008 سے 2017 کے فرانزک آڈٹ کے دوران ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے نے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کو بطور وینڈر ان لسٹ کیے جانے کی منظوری دی تھی۔