لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طبیعت ناساز ہونے اور کورونا وائرس کی علامات پر محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ٹیسٹ لیا جس کی رپورٹ موصول ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور سر انجام دیں گے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے قریبی رابطے میں رہنے والے ان کے سٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، کابینہ کے اراکین ، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...