جی ٹونٹی نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کیلئے ایک سال کی مہلت دیدی

0
313

اسلام آباد (این این آئی) دنیا کے امیر ترین ممالک کی تنظیم جی ٹونٹی نے کورونا کے پاکستان کو ایک ارب ستر کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کیلئے ایک سال کی مہلت دے دی ،پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کیساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔دنیا کے امیر ممالک کی تنظیم جی 20 کیطرف سے ڈیٹ سروس کی معطلی پر وزارتِ اقتصادی امور کا اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کیساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ،پاکستان نے جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مذاکرات کئے سہولت کے تحت پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل رہے گی، پاکستان نے اس سہولت کے حصول کیلئے 19 دوطرفہ کریڈٹرز بشمول پیرس کلب ممبران سے مذاکرات کئے کورونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جی 20 ممالک ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔