اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی کیلئے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی ہے،کورونا ویکسین کب اور کس کو لگے گی، اس کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کر رہے ہیں، کورونا رسک الائونس بارے ڈاکٹرز کا گلہ ٹھیک ہے، رسک الائونس زبردست طریقے سے دیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کب اور کس کو لگے گی، اس کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حوالے سے فیصلہ سازی کیلئے 3 سینئر وزراء پر مشتمل کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ویکسین کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ نجی سیکٹر اپنی ویکسین رجسٹرڈ کروانا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا رسک الائونس کے حوالے سے ڈاکٹرز کا گلہ بالکل ٹھیک ہے، رسک الائونس بڑے زبردست طریقے سے دیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رسک الائونس کی شفاف فراہمی میں رکاوٹ پر پوشیدہ عناصر کا ذتی طور پر جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز کی سہولت تمام شہریوں کو میسر ہوگی، صحت کارڈز دینے کا فیصلہ مالی معاملات کو دیکھ کر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے نفاذ کو آلودہ کرنے کیلئے من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں، نئے اقدام کے نفاذ سے قبل شکوک و شبہات موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کامقصد ون مین شو کے بجائے اختیارات پینل کو دیے جانا ہے، کوئی نجکاری نہیں کررہے ادارے حکومت کے ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کا اختیار وزارت کی بجائے بورڈ کو دیا جائے گا اور بورڈ کا چیئرمین اکائونٹس، لیگل یا کسی بھی سیکٹر سے ہوسکتا ہے، سرکار کی جانب سے گرانٹ کا سلسلہ جوں کا توں جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...