عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی بجائے استعفیٰ دیں’احسن اقبال

0
261

نارووال (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی بجائے استعفیٰ دیں، پی ڈی ایم کالانگ مارچ فیصلہ کن ہو گااب پتہ چلے گا کہ بندوبست کا دھرنا کیا ہوتا ہے اور عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے ۔نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بنی گالا والی رہائش کا حساب دیں کہ کس طرح اس نے ناجائز اختیارات کا استعمال کر کہ تین سو کنال پر محیط اپنی رہائش گاہ کوریگولر کروایا ہے ، غیر قانونی تعمیرات کو ریگولررائز کرنے کا موقع اسلام آباد کے ہزاروں لوگوں کو نہیں دیا گیا بلکہ اسلام آباد میں رہنے والے غریبوں کے مکان ڈھائے گئے عمران خان کو شرف حاصل ہوا کہ ان کی غیر قانونی تعمیر پر کوئی بلڈوزر نہیں چل سکاجبکہ غریبوں کی چھتوں پر بلڈوزر چلائے گئے عام آدمی کے کاروبار کو ختم کردیا گیا لیکن عمران احمد جو دعوی کرتے ہیں کے وہ رول آف لاء کے چیمپین ہیں اپنے گھر کے لیے انہوں نے قانون تبدیل کرلیا اور سی ڈی اے جو ان کا ماتحت ادارہ ہے کو مجبور کیا کے سرٹیفیکیٹ جاری کرے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس کام میں جو جو شخص ملوث ہے کل اس کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم نے بار بار کہا ہے کہ اپوزیشن این آر او نہیں مانگتی کیونکہ عمران خان صاحب نہ آپ این آر او دے سکتے ہیں نہ آپ این آر او کے مجاز ہیں کیونکہ اپوزیشن کے تمام مقدمے عدالتوں میں چل رہے ہیں اور ان کا فیصلہ بھی عدالتوں نے کرنا ہے اورمیں مطالبہ کرتا ہوں کے میرے خلاف چلنے والے اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف چلنے والے مقدموں کو ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے تاکہ پاکستان کی عوام کو پتہ چل سکے کے ہمارے خلاف لگنے والے الزامات کی نوعیت کیا ہے ،میں نے کئی دفعہ چیلنج کیا ہے کہ کوئی ایک مقدمہ لائو کے جس میں ثابت کرو کے ہم نے مالی بدعنوانی کی ہے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہے جھوٹے مقدمے بنا کے اور اپوزیشن کی کردار کشی کر کے کتنی دیر تک اپنی نالائقی اور نااہلی پر پردہ ڈالیں گے آج پاکستان کے اندر گیس کا بدتریں بحران پیدا ہوگیا ہے جب ہم حکومت میں آئے تھے تب نہ بجلی تھی نہ گیس تھی اور جب ہم نے حکومت چھوری تو بجلی کا بحران بھی ختم تھا اور گیس کا بحران بھی ختم تھا آج آپ نے دوبارہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی ہے اور گیس کا بھی بدترین بحران پیدا کردیا ہے کیونکہ اس حکومت نے بروقت فیصلے نہیں کیے ۔پاکستان کو 122 عرب کا نقصان پہنچایا ایل این جی کے شعبے میں اس کا زمہ دار کون ہے ۔