معاشرے کو خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل بارے احساس دلانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

0
228

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ، معاشرے کے تمام طبقات کو کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت خصوصی افراد کو مالی طور پر خود مختار کرنے اور تعلیمی اداروں اور ملازمت کی جگہوں تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، معاشرے کو خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل کے بارے میں احساس دلانے کی ضرورت ہے،خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور معاشرتی رویوں میں بہتری لانے میں میڈیا کردار ادا کر سکتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کے نام خطوط ارسال کردئیے جس میں کہاگیاکہ افراد باہم معذوری کے حقوق کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں تقریباً 15 فیصد افراد مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں، خصوصی افراد کو تعلیم کی کمی ، روز گار اور عوامی مقامات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ، معاشرے کے تمام طبقات کو کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ حکومت خصوصی افراد کو مالی طور پر خود مختار کرنے اور تعلیمی اداروں اور ملازمت کی جگہوں تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ معاشرے کو خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل کے بارے میں احساس دلانے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے کہ اکہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور معاشرتی رویوں میں بہتری لانے میں میڈیا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا نے بریسٹ کینسر اور کورونا وبا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ، امید ہے کہ میڈیا خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ میں ایک بار پھر تعاون کا مظاہرہ کرے گا۔