اسلام آباد (این این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہینـ IX کے دوران ایک چینی ساختہ جنگی جہاز میں پرواز کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جز ہے۔ ائیر چیف نے کہاکہ شاہین سیریز مشقیں دونوں فضائی افواج کے لیے ایک دوسرے کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...