3سو کنال کے گھر کو ریگولرائز کیا گیا،غریبوں کی جھونپڑیاں کو مسمار کیا گیا’عطاء اللہ تارڑ

0
767

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 3سو کنال کے گھر کو ریگولرائز کیا گیا، غریبوں کی جھونپڑیاں تجاوزات کے نام پر مسمار کی جاتی ہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں۔عطا تارڑ نے عظمی بخاری کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جس کیس میں پیش کیا گیا آج تک ایک تھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،شہباز شریف نے آج بھی کہا اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دو گا ۔چیئرمین نیب کو (ن) لیگ والے صرف نظر آتے ہیں یہ خود قبضے کے لئے سی پی او لگا تے ہیں ۔چینی اور آٹا چور سب کھلے پھررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ذاتی حکم پر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر پر عدالت کے حکم پردی گئی ۔جس میں کہا گیاان کی کمر درد بکتر بند گاڑی وجہ سے اضافہ ہوا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی رہائشگاہ ریگولرائزڈ کرائی، کیا یہ غیر قانونی کام نہیں ؟ اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی سپین میں پراپر ٹیز ہیں اس کے کہنے پر ایف آئی اے کو شہباز شریف کا کیس دے دیا گیا، شہباز شریف سے ایف آئی اے نے 7 منٹ 23 سیکنڈ تفتیش کی، منی لانڈرنگ کب اور کس نے کی یہ وقت بتائے گا۔عظمی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس نے اس ملک ترقی دی ان کے بغض کی وجہ سے باہر ہے ۔بابا جی ڈیم والے نے ان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے صادق اور امین ڈکلیئر کیا ،باجی فردوس عاشق اعوان نے جو عثمان بزدار کو کرونا ہوا وہ بھی ہم پر ڈال دیا ہے ،ن کو میں بتا دو ان سیاست میں پنچوں کی نہیں دماغ کی ضرورت ہے ۔پی ٹی آئی کے اندر بہت سے لوگوں کو کرونا سمیت دیگر ٹیسٹوں کی ضرورت ہے ۔فردوس عاشق اعوان کی سمجھ نہیں آتی پہلوان بنے کا کیوں شوق ہے۔