اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی جس میں پاکستان یو اے ای تعلقات، یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزہ پابندی سے متعلق بات چیت کی گئی ،عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ،شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے،پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔یو اے ای سفیر نے کہاکہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزہ پابندی عارضی ہے۔یو اے ای سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ امید ہے ویزہ بحالی جلدممکن ہوجائے گی۔ شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں۔سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔عرب امارات میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔ یو ا ے ای سفیر نے کہاکہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے۔ان کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چاریاورمحبت پر مبنی ہیں،باہمی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔شیخ رشیداحمدعرب امارات کے سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی،ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...