اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال اور مسائل پر گفتگو کی گئی ۔اسد قیصر نے کہاکہ حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے،موجود حکومت بلوچستان کے عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائے گی۔ اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ ہارلیمنٹ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقی کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قیام امن کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،پاکستان کو اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ شاہ زین بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ سے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ شاہ زین بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملک کے دیگر حصوں میں آباد بگٹی قبائل کی اپنے گھروں میں واپسی پر گفتگو کی گئی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ زین بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...