ایل این جی ریفرنس میں نیب کے گواہ حسن بھٹی کا بیان قلمبند

0
296

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں نیب کے گواہ حسن بھٹی کا بیان قلمبند کرلیا،آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کی جائے گی جبکہ سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کا کیس پوری دنیا کے سامنے ہے،جھوٹے کیسز بنائے گئے اور سامنے اپوزیشن پر بنائے گئے،چینی، گندم اور ایل این جی میں اربوں وپے کھا جائیں کوئی کیس نہیں بنتا،آج نارووال چل رہا ہے ،کل کرتار پور ریفرنس چلے گا۔ ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔نیب کے گواہ حسن بھٹی کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ائندہ سماعت نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج ارشد ملک کا کیس پوری دنیا کے سامنے ہے۔چینی، گندم اور ایل این جی میں اربوں روپے کھا جائیں کوئی کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے کہاکہ ایک وزیر کا ایل این جی ٹرمینل ڈیزل پر چلا اس سے ملک کو نقصان پہنچا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں گیس نہیں جب تک نیب رہے گا اس وقت تک ملک نہیں چلے گا،وزیراعظم جو مرضی فیصلے کر لے اس پر عمل نہیں ہو گا۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آ ج نارووال چل رہا ہے کل کرتار پور ریفرنس چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ ندیم بابر صاحب جھوٹ بولتے رہیں۔