لاہور( این این آئی )ادویات سمیت اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ادویات سمیت اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔پیاز،ٹماٹر،چینی،چاول،گھی اوردالوں سمیت22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔غریبوں کی لیے مہنگائی کی اوسطاًشرح 12 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے