اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف کی جانب سے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کر دیئے گئے جس میں کہاگیاہے کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جمعرات کو لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے، پہلی سٹیج پر تشخیص ہونے کی صورت میں تقریباً 98 فیصدخواتین اس مرض سے صحتیاب ہو جاتی ہیں۔صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں اس مرض کی وجہ سے شرح اموات دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ ہے، پاکستان میں زیادہ شرح اموات کی وجہ چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...