ایم کیو ایم نے قومی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا

0
288

اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم نے قومی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو کابینہ اجلاس میں مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا اختلافی نوٹ پیش کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے 2017 کی مردم شماری کو مسترد کر دیا۔ سید امین الحق نے کہاکہ نئی مردم شماری فوری طور پر کروائی جائے، کابینہ نے ایم کیو ایم کا اختلافی نوٹ شامل کرکے مردم شماری پر وزراء کی رپورٹ منظور کر لی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا،وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی،موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی،اجلاس کے دوران ملکی امپورٹ اور ایکسپورٹ کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی ،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سال 2019ـ20 اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020 پیش کی گئی ،مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی ،کابینہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع دیدی،کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم کی منظوری دی ،ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کردی گئی،کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دی گئی ،کابینہ زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی،کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی دی،کابینہ نے ٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری دیدی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا۔