کراچی (این این آئی) ادا کارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ الحمد اللہ میری طبیعت بہتر ہے اور صحتیاب ہورہی ہوں ۔کچھ روز قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کیلئے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ماہرہ خان نے کہاکہ میں کوشش کروں گی کہ اس دوران سالگرہ پر موصول تمام محبت بھرے پیغامات، ای میلز ، اور ویڈیو کا جواب دے سکوں۔اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں، یہ آپ سب کی دْعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے۔ماہرہ نے کہاکہ میں نے اس دوران آپ سب کا پیار محسوس کیا میں بھی آپ سب سے بہت بہت پیار کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...