ممبئی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی پولیس نے ممبئی ایئرپورٹ کے قریب ایک کلب پر چھاپا مارا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 34 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں کلب مینجمنٹ کے 7 لوگ بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد میں بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے ساتھ ساتھ نامور بھارتی گلوکار گورو رندھاوا بھی شامل ہیں۔ممبئی پولیس کے مطابق کویڈ 19 کی وجہ سے ہوٹل اور کلب کے ایک مخصوص اوقات طے کیے گئے ہیں تاہم یہ کلب رات 3 بجے بھی کھلا ہوا تھا جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گورو رندھاوا، سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 34 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے،بعد ازاں تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سریش ایک شوٹ کے سلسلے میں ممبئی میں موجود تھے اور ایک دوست کی جانب سے کھانے کی دعوت پر کلب میں موجود تھے تاہم انہیں مقامی پولیس کی جانب سے ہوٹل کے اوقات کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں ورنہ وہ یہ خلاف ورزی نہ کرتے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...