لندن (این ای نآئی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس کو سری لنکا کے دورہ کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار سے زائد رنز بنانے والے کیلس انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کے ماتحت کام کریں گے۔انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ جیمز فوسٹر بطور وکٹ کیپنگ، کارل ہوپکنز فیلڈنگ، جون لیوس باؤلنگ اور جیتن پٹیل اسپین باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔جیک کیلس کرکٹ ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ کے علاوہ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ میں وہ ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ سری لنکا اگلے مہینے شروع ہوگا جو انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باوجود ملتوی نہیں کیا گیا،سری لنکا کے دورے میں انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلے گی جس کے بعد بھارت پہنچے گی،جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی 24 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 7 اضافی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں 14 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 جنوری کو گال میں ہی کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر کئی ممالک نے وہاں سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندیاں عائد کردی ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...