بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں بلکہ ایک قسم کی خودکشی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی۔میراڈونا کے ڈاکٹر کے مطابق میراڈونا کی موت کو خودکشی کی ایک قسم کہا جاسکتا ہے۔ڈیاگو میراڈونا نے بستر مرگ سے اپنی سابق گرل فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر ماریو بوڈری کو میسج کیا تھا۔وفات سے چند گھنٹے قبل بھیجے گئے پیغام میں میراڈونا نے ماریو بوڈری سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ اور ان کے بیٹے کا خیال رکھیں۔ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔یاد رہے کہ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے۔ کیریئر میں301 گول کیے۔1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چمپئن بنوایا گیا۔
مقبول خبریں
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...
صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس...