وفاقی کابینہ ،چھٹی مردم شماری اور ہاؤسنگ سینس 2017ء رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کی حتمی منظوری کیلئے پیش کرنے کی اجازت

0
375

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ نے چھٹی مردم شماری اور ہاؤسنگ سینس 2017ء رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کی حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت د یدی ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، وزارت دفاع نے اس ضمن میں کابینہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کابینہ نے یوٹلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین پر پاکستان ایسینشل سروسز)مینٹیننس(ایکٹ 1952ء کے اطلاق کی مزید چھ مہینے کے لیے منظوری دی۔ کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ یہ ترامیم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ کابینہ نے STEDEC ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی کابینہ نے چھٹی مردم شماری اور ہاؤسنگ سینس 2017ء رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کی حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی۔ کابینہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نتظیم نو کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ میں وزیرصنعت و پیدا وا کی شمولیت کی منظور ی دی۔ کابینہ نے پاکستان نیوی کے آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے لیے JPـ5تیل درآمد کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کو نیپرا کی سالانہ رپورٹ برائے 2019ـ20ء اوربجلی صنعت کی جائزہ رپورٹ 2020ء پیش کی گئی۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کام جاری ہے۔ توانائی شعبے میں مقابلے کے رحجان کوبڑھایا جارہے ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جاسکے۔ توانائی اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدت لائی جاسکے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 16دسمبر 2020ء کو ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دی۔ یہ منظوری صرف عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے دی گئی ہے۔ تاہم ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی،جس کی سفارش کابینہ کمیٹی دے گی۔ کابینہ کمیٹی وزیرداخلہ اور وزیر قانون پر مشتمل ہوگی جبکہ مشیر داخلہ و احتساب اور سیکرٹری داخلہ خصوصی دعو ت پر اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔ کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے تحت ایگزیکٹو ممبر نیشنل میڈیکل اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس آرڈیننس 2020ء کے تحت پمز، وفاقی میڈیکل کمیشن اور سکول آف ڈینٹسٹری کے بورڈ آف گورنرز پر ممبران تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سیکرٹری توانائی کی بطور چیئرمین پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB)،نیشنل انرجی ایفیشینسی کنزرویشن اتھارٹی (NEECA)اور الٹرنیٹوانرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (AEDB)تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔