خالق نگر(این این آئی)ماہیا پروڈکشن کے بینرتلے میگا بجٹ ،ملٹی اسٹارزکاسٹ پربنائی جانے والی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول”کا آخری گیت گزشتہ روزلاہورمیں راوی کی بارہ دری پرگلوکارواداکارصفدرماہیا پر عکسبندکیا گیا،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں جبکہ اس گیت کے کوریوگرافرپپوسمراٹ ہیں،فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تقریبا ختم ہوچکا ہے،یہ فلم کا آخری گیت تھا جس کا کیمرہ کلوزہوچکا ہے،یہ گیت استادقادرعلی شگن اورصفدرماہیا پرفلمبندکیا گیا،یہ فلم میوزیکل نغماتی شاہکارہے اس فلم کو اس سال بیرون ملک میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،فلم کو تین زبانوں پنجابی ،اردو ،انگلش میں ڈب کیا گیا ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں، گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...