دبئی میں کورونا سے بچاو کی ویکسین مفت لگانے کاآغاز

0
442

دبئی (این این آئی )دبئی میں لوگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین مفت لگانے کا آغازکردیاگیا ہے ،ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتِ دبئی نے اعلان کیا کہ امریکا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین آج سے دبئی میں مفت لگوائی جاسکتی ہے۔بائیو این ٹیک اور فائزر کی ویکسین کے انجیکشن آج سے دستیاب ہوں گے۔ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگوالی۔یورپی کمیشن نے فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔