نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

0
328

ہملٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی ، بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا،پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچے ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا ،پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن پہنچے ،پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے،دوسری جانب محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے ،دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تھے،عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ (آج) جمعرات کو آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔