کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ہے،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، بہت پریشر ہے کہ اپنے حقوق چھینیں جائیں، مردم شماری میںکراچی کی آبادی کو 3 کروڑ کم دکھایاگیا ، ایم کیوایم پاکستان نے صرف اختلافی نوٹ دیا اور وفاقی کابینہ نے مردم شماری منظور کرلی، متحدہ کے وزراء حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں۔بدھ کو مقامی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم ایجنٹ ہے، سوداگر ہے، یہ مہاجر نام پر جھوٹی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، جلد کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری میں ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں آبادی میں نہیں، ایم کیو ایم نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے اختلافی نوٹ لکھ دیا، جب تک شہر کا چوکیدار تبدیل نہیں کیا جائے گا یہ شہر محفوظ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے کراچی کی مردم شماری کو تسلیم کیا ہے، کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے بھی ریمارکس دیئے کہ کراچی کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ ہے، ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں آبادی میں نہیں۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہاکہ پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا، پاکستانیوں کو نا حکومت سے امید ہے نا اپوزیشن سے، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب ریفرنسز بھیجے گئے،سابق میئر وسیم اختر کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آیا، یہ اربوں کی کرپشن کرکے آزاد گھوم رہا ہے۔چارسال میں شہر کو لوٹ لیاگیا اس پر کیس نہیں بن رہا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ ہیں، جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کوفلاح نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہاکہ آپ ہمیں پینے کا پانی نہیں دے رہے، سیوریج کا نظام نہیں دے رہے، آپ ہمیں ٹرانسپورٹ نہیں دے رہے، نوکری نہیں دے رہے جبکہ سب سے مہنگی بجلی اور سب سے مہنگی گیس دے رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ جو اس شہر کیخلاف سازش کررہا ہے وہ ملک کے خلاف سازش کررہا ہے، سب ملک کا خون چوس رہے ہیں، سب لٹیرے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...