کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے بعد ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہوگیا جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری نے شادی کے مقام کی بھی تصدیق کردی۔ بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا شادی بھی اسی مقام پر ہوگی۔ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں۔محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...