اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی ترقی کیلئے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سی پیک خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی بھر پور استعداد رکھتا ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے،دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا وڑن مشترکہ ہے۔چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز بن جائیگا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...