اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورنے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کے کام کرنا ہے ، سیاحت اور معدنیات کے شعبے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی کے لیے کوشاں ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔ ،خالد خورشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور گلگت بلتستان کی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا ، وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت ،تعلیم ،سیاحت اور معدنیات کے شعبوں پر بھرپور توجہ دیں گے، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی علی امین گنڈاپور کی بھرپور محنت شامل ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...