اسلام آباد (این این آئی)یوم جناح کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جوفری شا نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پہ میں اسلام آباد میں پاکستان مونیومنٹ کے مقام پہ محفوظ ان کی یادگار اور قیام پاکستان کے لئے ان کی جدوجہد کی کہانی دیکھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہمیشہ وہ “قائداعظم” رہیں گے جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں لوگ سراہتے ہیں ۔ جمہوریت ، مساوات اور آزادی اعتقاد کے نظریات پر مبنی پاکستان کے لئے ان کا نظریہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 1947 میں تھا، جب انہوں نے پہلی بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔اانہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ان تمام پاکستانیوں کیلئے جو آج محمد علی جناح کی 144 ویں ولادت منارہیں ہیں ، آپ لوگوں کو میری طرف سے ایک خوشحال 2021 کی مبارک۔”
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...