لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہدری سرور ہمارے پیج کی نہیں اپنے صفحوں کی فکرکریں،ایک پیج کے دعوے کرنے والوں کے صفحے الگ الگ ہو چکے ہیں۔عظمی بخاری نے گورنر چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرور صاحب اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہورہی ہے تو آپ ساہیوال سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کیوں کررہے ہیں؟،عمران خان کے پنجرے سے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں،بہت جلد لال،پیلے اور نیلے گھوڑے عمران خان کو تنہا چھوڑنے والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موسمی پرندے نئے ٹھکانے تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پاں مار رہے ہیں۔چوہدری سرور پی ڈی ایم کی بجائے اپنے اتحادیوں کی فکر کریں۔حکومت کے اتحادی کسی لمحے بھی علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔حکومتی صفوں میں موجود کچھ باضمیر لوگ حکومتی مافیا سے خود تنگ آچکے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...